Free Web Submission http://addurl.nu FreeWebSubmission.com Software Directory www britain directory com education Visit Timeshares Earn free bitcoin http://www.visitorsdetails.com CAPTAIN TAREK DREAM: منیٰ میں بھگڈر، شہید حجاج کرام کی تعداد 717 ہوگئی، 805 زخمی

Thursday, September 24, 2015

منیٰ میں بھگڈر، شہید حجاج کرام کی تعداد 717 ہوگئی، 805 زخمی

hajj-incident

منیٰ : حج کے دوران دوسرا بڑا حادثہ پیش آیا، منی میں مناسک حج کے دوران شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے سات سو سے زائد حجاج کرام شہید جبکہ آٹھ سو پانچ زخمی ہوگئے ۔

دفترخارجہ نے سعودی عرب کا ہیلپ لائن نمبر جاری کردیا،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہیں،پاکستانیوں کی تفصیلات معلوم کررہے ہیں.


عرب میڈیا کے مطابق حادثہ مکتب نمبر93 کے قریب پیش آیا، جہاں زیادہ تر الجزائر کے شہری مقیم تھے، سانحے کے بعد تمام قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔


شہید اور زخمیوں میں پاکستانیوں کے شامل ہونے کی بھی اطلاع ہے، واقعہ کے بعد ریسکیو کا کام جاری ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور زیادہ ترشہادتیں گرمی کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔

منی میں بھگدڑ سے شہید حجاج میں پاکستانی حاجی محمد عارف بھی شامل ہیں، جن کا تعلق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن سے ہے۔



سعودی سول ڈیفنس کے مطابق چار ہزار امدادی کارکن اور دو سو بیس ایمبولینسیں ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں.

یاد رہے کہ چند روز قبل مسجد الحرام میں کرین گرنے کا حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں گیارہ پاکستانیوں سمیت 107 افراد شہید ہوگئے تھے۔

دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ پہنچتے ہیں اور اس سال حج کے لیے مجموعی طور پر 30 لاکھ سے زیادہ مسلمان سعودی عرب میں موجود ہیں، خیال رہے کہ سعودی حکام کی جانب سے حفاظتی اقدامات میں بہتری کے بعد گذشتہ نو سالوں سے حج کے دوران کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا تھا۔

حج کے دوران دوسرا حادثہ،ہلاکتوں پر صدر ممنون حسین اور وزیراعظم کا اظہار افسوس

سعودی عرب میں حج کے دوران دوسرے حادثے میں شہادتوں پر وزیراعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین سمیت سیاسی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا۔

حج کے دوران منی میں بھگد ڑ مچنے سے متعدد افراد کی شہادت پر وزیراعظم نواز شریف نے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ علماء کو اس موقع پر اتحاد کا ثبوت دینا چاہیے۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ منیٰ میں حاجیوں کی شہادت پرافسوس ہے، حکومت لواحقین کی مدد کیلئے تمام اقدامات کررہی ہے جبکہ پاکستانیوں کی معلومات حاصل کررہے ہیں۔

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے منی میں حادثے پر کہا کہ حکومت فوری طورپرامدادی کارروائی عمل میں لائے۔ پاکستان عوامی پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے سعودی عرب میں بھگدڑسے حجاج کرام کی شہادت پراظہار افسوس کیا اور کہا کہ حج کے دوران دوسرے بڑے سانحہ سے دکھ ہوا ۔

عمران خان زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعاگوہیں، تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حرم میں دوسرے بڑ ے سانحہ پر دل دکھی ہے، حکومت پاکستانی حجاج کی خیریت کے متعلق معلومات فراہم کرے۔

حج کر دوران بھگڈر کے واقعات

2006: رمی جمرات کے دوران 364 حاجی بھگدڑ کے بعد کچلے گئے.

1997: آتشزدگی میں 343 حاجی ہلاک اور 1500 زخمی ہوئے.

1994: 270 بھگدڑ میں مارے گئے.

1990: مقامات مقدسہ کی طرف جانے والی سرنگ میں بھگدڑ سے 1426 افراد مارے گئے.

1987: ایران کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والوں سے سعودی حکام کی جھڑپ میں 400 ہلاک ہوئے۔

No comments:

Post a Comment

Note: Only a member of this blog may post a comment.